جے پور،7؍اگست(ایس نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جے پور-بھیلواڑا ریلوے راستے پرگلاب پورا ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتہ کی رات ڈرائیورکی نگرانی سے حادثے ٹل گیا۔ڈرائیور نے ٹریک پرکچھ بلاکرپڑے دیکھ وقت پربریک لگا دیاجس سے کسی کوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔سرکاری ریلوے پولیس(آر پی ایف)کے مطابق نامعلوم لوگ گلاب پورا ریلوے اسٹیشن پرلوہے کی بنچ اور کنکریٹ سلیب رکھ گئے تھے۔اگرچہ ڈرائیورنے وقت پر بریک لگا لیالیکن ٹرین لوہے سے ٹکراتے ہوئے آگے نکل گئی۔انہوں نے بتایاکہ ٹرین کوکوئی نقصان نہیں پہنچاہے۔اگرچہ ٹرین تقریباََایک گھنٹے تک رکی رہی۔سرکاری ریلوے پولیس نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے۔